اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC کے تعاون سے میڈیا میں اسلام کے درست تصور کو پیش کرنے کے حوالے سے اٹلی کے شہر " ریمینی" میں نمایش منعقد کی گیی ۔
خبررساں ادارے «watan-m۳k»؛ کے مطابق مذکورہ نمائش میں ورلڈ اسلامک الائینس کے سیکریٹری جنرل
«محمد بن عبدالکریم العیسی» شریک تھے جنہوں نے نمایش کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں اٹلی کی انجمن دوستی اقوام کے ڈایریکتڑ «امیلیا گوارنری» سمیت دیگر سفارت کار اور اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC کے نمایندے کا کہنا تھا: اس نمائش کا مقصد مغربی میڈیا کے برعکس اسلام کے پرامن اور پیار بھرے چہرے اور پیغامات کو پیش کرنا ہے۔
اس تصویری نمایش میں مذکورہ ادارے کی دنیا بھر میں سرگرمیوں کا اجاگر کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC، اسلامک ورلڈ الائنس سے وابستہ ادارہ ہے جو مدارس و مساجد کی تعمیر، فنی مراکز اور پناہ گزینوں کی امداد رسانہ و دیگر آفات میں تعاون کے حوالے سے کام کررہا ہے۔/
/129
22 اگست 2019 - 04:32
News ID: 970455
بین الاقوامی امداد رسانی اور ڈیولپمنٹ مرکزIARC کے تعاون سے میڈیا میں اسلام کے درست تصور کو پیش کرنے کے حوالے سے اٹلی کے شہر " ریمینی" میں نمایش منعقد کی گیی ۔